کالی کٹ یکم جنوری (ایس او نیوز/موصولہ رپورٹ) ملبار انسٹی ٹیوٹ فا ر ایڈوانس اسٹڈیز ،ملیشیا انٹر نیشنل یونیورسٹی ،اورتواسل سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ اٹلی کے اشتراک سے آج یہاں کالی کٹ جامعہ مرکز الثقافہ کے زیر اہتمام مجوزہ نالج سٹی میں انٹر نیشنل اکیڈمی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔پروگرام کا افتتاح داتوزکریہ(نیشنل یونیورسٹی آف ملیشیا)نے کیا۔جبکہ خصوصی خطاب پروفیسر محمد داتوعثمان نے کیا۔ اجلاس کی صدارت شیخ ابوبکر احمد نے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ مرکز اپنے عالمی رابطہ مہم کے ذریعہ اکیڈمی علوم وفنون کے فروغ کی کوشش کی ہے اس ہندوستانی گنگا جمنی تہذیب وثقافت پوری دنیا میں پھیلے گئی ۔اور تعلیمی رابطہ مہم کے ذریعہ بیرورن ممالک سے خوشگوار تعلقات ہونگے ۔اجلاس سے ڈاکٹر محمد فیصل ،ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،ڈاکٹر حسین ثقافی ،ڈاکٹر عمر فاروق ثقافی،ڈاکٹر ابوبکر ،ڈاکٹر امیر حسین نے مقالہ پیش کیا م۔ کانفرنس میں ملیشا،فلپائن ،ترکی،مصر،انڈونیشیا،تھائی لینڈ،آسٹریلیا،بریطانیہ، اورنیپال کے پروفیسرس،اسکالرس۵؍الگ الگ مقام پر کل ۲۶،نششت میں شریک رہے ۔واضح رہے کہ مرکز اپنی تعلیمی مہم کو پھیلانے کیلئے بیرون ممالک کی کئی اہم یونیورسٹیز سے معاہد ہ حاصل کرچکا ہے ۔علاوہ ازیں معاہدہ شدہ یونیوسٹیز سے ٹیچر یہاں آتے ہیں اور یہاں کے ٹیچر اینڈ طلبہ وہاں جاتے ہیں ۔اس طرح کے عالمی تعلقات سے مرکز کے فارغین کو بیرون ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے مجاز ہونگے ۔جو تعلیمی ترقی میں اہم رول ثابت ہوگا ۔